وسطی چین میں ٹریفک حادثہ ، 22 افراد ہلاک،30 زخمی

وسطی چین میں ٹریفک حادثہ ، 22 افراد ہلاک،30 زخمی

  



بیجنگ (آئی این پی) وسطی چین میں ٹریفک حادثے کے دوران 22افراد ہلاک اور30 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر ٹرک سے جا ٹکرایا جبکہ ایک بس اور گاڑی بھی ٹرالر کی زد میں آ گئے۔ حادثے کے بعد آگ لگنے سے چاروں گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔حادثے میں 22افراد ہلاک اور30 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا جہاں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...