امریکا ، 2 بسوں میں تصادم کے نتیجے میں4افراد ہلاک 9 زخمی ، حالت تشویشناک

امریکا ، 2 بسوں میں تصادم کے نتیجے میں4افراد ہلاک 9 زخمی ، حالت تشویشناک

  



واشنگٹن (آئی این پی) امریکا میں2 بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور9 زخمی ہوگئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست واشنگٹن کے اسیٹل برج پر پیش آیا، جب دائیں جانب مڑنے کے دوران مسافر بس ایک چارٹرڈ بس سے جا ٹکرائی۔ تصادم کے فوری بعد بڑی تعداد میں ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے اور پل کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ حادثے میں چارافراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔

مزید : عالمی منظر


loading...