مقبوضہ بیت المقدس، 5 فلسطینی نوجوان گرفتار، تعداد 29 ہوگئی

مقبوضہ بیت المقدس، 5 فلسطینی نوجوان گرفتار، تعداد 29 ہوگئی

  



مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس سے جمعہ کی شام 5 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ان پر الزام یہودی آبادکار پر تشدد کا الزام تھا۔ تین دنوں میں گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار پانچوں نوجوان مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب الخلیل کے رہائشی ایک یہودی آباد کار پر تشدد کے مرتکب ہوئے جس کے نتیجے میں اسے ہلکے زخم آئے۔ پولیس دعویٰ کے مطابق پانچوں نوجوانوں نے حملے کے بعد جائے حادثہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ انہیں گرفتاری کے بعد باب الخلیل کے ’القسلہ‘ پولیس تھانے بند کر دیا۔

مزید : عالمی منظر