چین کی خاتون اول مشیل اوباما کے ہمراہ واشنگٹن کے نیشنل چڑیا گھر پہنچ گئیں

چین کی خاتون اول مشیل اوباما کے ہمراہ واشنگٹن کے نیشنل چڑیا گھر پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)چین کی خاتون اول ، امریکی خاتون اول مشیل اوباما کے ہمراہ پانڈے دیکھنے واشنگٹن کے نیشنل چڑیا گھر پہنچ گئیں۔امریکا کے دورے پر آئی چین کی خاتون اول پینگ لیوآن ٗ امریکی خاتون اول مشیل اوباما کے ہمراہ واشنگٹن کے نیشنل چڑیا پہنچی تو بچوں نے ڈانس کرکے ان کا استقبال کیا۔ دونوں خواتین اول نے چڑیا گھر میں پانڈے کی پیدائش پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور ننھے پانڈے کا نام بھی رکھ دیا۔تقریب سے خطاب میں چینی خاتون اول نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ امریکی شہری پانڈوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔امید ہے کہ پانڈے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی بڑھانے میں معاون ہوں گے۔

مزید :

عالمی منظر -