مشرقی غزہ میں اسرائیل کی آتشیں اسلحے سے فائرنگ، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

مشرقی غزہ میں اسرائیل کی آتشیں اسلحے سے فائرنگ، کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ...

  



غزہ (این این آئی) قابض اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ کے علاقے میں جمعہ کی رات آتشیں اسلحے سے فلسطینیوں کے مکانات پر فائرنگ کی تاہم واقعے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اہلیان علاقہ کے مطابق سیکیورٹی باڑ اور سرحدی نگرانی کے ٹاورز سے اسرائیلی فوجیوں نے اپنے آتشیں اسلحہ سے مشرقی غزہ کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں عام شہریوں کے مکانات اور زرعی فارم آئے۔ مشرقی علاقے میں واقع الشجاعیہ کالونی بھی فائرنگ کی زد میں آئے۔ غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں میں اسرائیل فائرنگ اور محدود در اندازی کا ارتکاب آئے روز کرتا رہتا ہے۔ یہ واقعات مصری نگرانی میں 24 اگست 2014ء کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...