ماحولیات کی تباہی انسانیت کی تباہی ہے،پوپ فرانسس

ماحولیات کی تباہی انسانیت کی تباہی ہے،پوپ فرانسس

  



نیو یارک(این این آئی)پاپائے روم پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیات کے دفاع کے لیے صرف وعدوں کے بجائے ٹھوس اقدامات کریں، ماحولیات کی تباہی انسانیت کی تباہی ہے۔پوپ فرانسس پہلی دفعہ امریکہ کے دورے پر آئے ہیں۔ واشنگٹن میں تین مصروف دن گزارنے کے بعد اپنے دورے کے چوتھے دن پوپ نے نیو یارک میں اقوامِ متحدہ میں خطاب کیا۔ پوپ فرانسس اقوامِ متحدہ سے خطاب کرنے والے پانچویں پوپ ہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے لیے رہنماؤں کو مخاطب کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان مردوں اور خواتین کو شدید غربت سے باہر نکلنے میں مدد دینے کے لیے ہمیں ان کا مستقبل ان کے ہاتھ میں دینا ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ انہیں تعلیم تک رسائی ملے، لڑکیوں کو بھی جنہیں بعض علاقوں میں یہ حق نہیں دیا جاتا۔پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماحولیات کے دفاع کے لیے صرف وعدوں کے بجائے ٹھوس اقدامات کریں۔ پوپ نے کہا کہ ماحولیات کی تباہی انسانیت کی تباہی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے بعد پوپ گراؤنڈ زیرو پر 11 ستمبر 2001ء کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر گئے، جہاں انہوں نے ورلڈ ٹریڈ ٹاورز پر حملوں میں ہلاک ہونے والے ایمرجنسی اہلکاروں کے خاندانوں سے ملاقات کی۔

پوپ نیویارک کے سینٹرل پارک بھی جائیں گے جہاں انہیں ایک نظر دیکھنے کے لیے لاکھوں افراد جمع ہوئے۔پوپ کا دورہ میڈیسن سکوائر گارڈن میں ایک دعائیہ تقریب کے ساتھ ختم ہوگا جہاں گلوکار ہیری کانک جونیئر، جینیفر ہڈسن اور گلوریا اسٹیفن اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید : عالمی منظر


loading...