وسطی جمہوریہ افریقہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں میں تصادم، 21ہلاک، 100زخمی

وسطی جمہوریہ افریقہ میں مسلمانوں اور عیسائیوں میں تصادم، 21ہلاک، 100زخمی

  



بنگوئی (آئی این پی) سنٹرل افریقن ریپبلک کے دارالحکومت بنگوئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 21 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مسلمان کی لاش ایک گلی سے ملنے کے بعد پیش آیا۔فائرنگ کے واقعے میں 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے ،واقعے میں 100 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ برس مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان فسادات کے بعد فرانسیسی فوج اور اقوام متحدہ کی امن فورس کی تعیناتی کے بعد تشدد کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...