بلا اجازت کھالیں اکٹھی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، متعدد گرفتار

بلا اجازت کھالیں اکٹھی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، متعدد گرفتار

  



لاہور( خبرنگار) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کی پوری ٹیم نے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی نگرانی میں عید سے قبل اور عید کے دنوں میں پوری جانفشانی سے کام کر کے لاہوریوں کو زبردست ریلیف فراہم کیاہے ۔ عید سے قبل ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہریوں کی آسانی اورجگہ جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو روکنے کے لئے شہر کے سات مختلف مقامات پرمنڈیاں قائم کیں اور شہریوں اور بیوپاریوں کے لئے بہترین انتظامات کیے۔ عید سے قبل ہونے والی بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی کے نکاس کو ٹاؤنز کے ملازمین نے بروقت یقینی بنایا۔اس کے ساتھ شہریوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بھی انتظام کیاگیا۔ہرسال سگیاں پل کے پاس سٹرک کے دونوں اطراف بنائی جانے والی منڈیوں کے باعث ٹریفک کے مسائل رہتے تھے لیکن اس سال ڈی سی او لاہور نے ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر بہتر انتظام کیا۔ اور کسی بھی بیوپاری کو سٹرک پر نہیںآنے دیا۔ ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں دن رات وہاں پرموجود رہیں۔اور ٹریفک بھی رواں دواں رہی۔ عیدسے ایک روز قبل ڈی سی او لاہور نے ٹاونز انتظامیہ ، محکمہ صحت،اسسٹنٹ کمشنرز اور فیلڈسٹاف کی چھٹیوں کو منسوخ کر دیا۔عید کی نماز ادا کرنے کے بعد ڈی سی اولاہور نے سیکرٹری صحت پنجاب،ایڈوائزرمحکمہ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور دیگر افسران کے ساتھ ملکر ڈینگی مہم پر مامور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔ اور اچانک میاں منشی ہسپتال کے نزدیگی قبرستان میں جاکر ڈینگی کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں جاکرمریضوں کی عیادت کی ان میں مٹھائی بھی تقسم کی۔ اسی طرح ڈی سی اولاہور کی ہدایت پر ٹاونز ایڈمنسٹریٹرز بھی فیلڈمیں موجود رہے۔ اور مختلف تنظموں کی طرف سے شہر کے مختلف مقامات پر بلا اجازت کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے لگائے گئے کیمپوں کے خلاف زبردست کریک ڈوان کیا۔ اور دو درجن سے زائد کمیپوں کو اکھاڑدیا۔ اور اکھٹی کی گئی کھالوں کو قبضہ میں لے لیا۔ اسطرح سری پائے پاپندی شدہ مقامات پر پھوننے زبردست کریک ڈوان کیا گیا۔ اور خلاف ورزی کرنے پر ایک درجن سے زائد افراد کے خلاف دفعہ 144کے تحت کاروائی عمل مین لائی۔ علاوہ ازیں ڈی سی اولاہور نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے فاؤینٹین ہاؤس میں جاکر ذہینی مریضوں میں تحائف تقسیم کیے۔ بعدازاں سی سی پی اولاہور، کمشنر لاہور، ڈی سی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشزلاہور کے ساتھ ملکر شہر بھر کا دورہ کیا۔ اور نمازجمعہ کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کھالیں اکھٹی کر نے والے کیمپس کا دورہ بھی کیا۔ ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر عید کے اس پرمسرت موقع پر یتم خانہ کے بچوں کے لیے گوشت بھجوایاگیا۔عید کے دوسرے روزڈی سی اولاہور نے چائلڈبیورومیں جاکر بچوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...