ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کو عید کے دن فرائض سرانجام دینے پر شاباش

ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کو عید کے دن فرائض سرانجام دینے پر شاباش

  



لاہور( خبرنگار) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے عیدالاضحی کے دن معصومیہ قبرستان بند روڈمیں ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی مانیٹرنگ کی اور عید کے دن فرائض سرانجام دینے پر ڈینگی ورکرز کو شاباش دی اور عید کی خوشی میں ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی۔سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز، ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھی اس موقع پر موجودتھے۔مشیر صحت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر انسانوں کو کاٹنے سے چھٹی نہیں کرتا اس لئے ڈینگی سرویلنس بھی چھٹی کے بغیر جاری رہنا چاہیے ۔خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا بھی دورہ کیااور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت ، ڈی جی ہیلتھ اور ڈی سی اوکے علاوہ ایم ایس میاں منشی ہسپتال ڈاکٹر محمد امیر بھی موجودتھے۔بعدازاں خواجہ سلمان رفیق ، سیکرٹری صحت جواد رفیق اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کے ہمراہ میوہسپتال گئے اور ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے عیدالاضحی کے دن ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو بھی شاباش دی اور ان کے جذبہ خدمت کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...