ہربل و نیوٹراسیٹکل فرموں کے مسائل و لیٹرزجلد جاری کردئیے جائیں گے ،سائرہ افضل

ہربل و نیوٹراسیٹکل فرموں کے مسائل و لیٹرزجلد جاری کردئیے جائیں گے ،سائرہ ...

  



لاہور( خبرنگار) پاکستان میں ہربل انڈسڑی دواسازی میں سب سے بڑا سیکٹر ہے۔ہربل و نیوٹراسیٹکل فرموں کے مسائل و لیٹرزعید کے بعد جاری کردئیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار سائرہ افضل تارڑ نے فارماانڈسٹری کے نمائندہ اور سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ پنجاب،فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے نورمحمد مہر،ہربل انڈسٹری کی جانب سے نعمان فاروقی،فارمامینوفیکچرزکی طرف سے خواجہ شاہ زیب اکرم،کیمسٹ و ڈسٹری بیوٹر اسلم زیدی،میڈم شمیم ،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرشوکت وہاب،وفد میں شامل تھے۔فارما کے وفد نے پنجاب حکومت کی جعلی ادویات کے خلاف مہم و قانون سازی کی تعریف کی ۔وفاقی وزیر صحت نے کہاکہ فارماانڈسڑی کی تیزی سے ترقی کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے ۔آخر میں معروف قانون دان وفارماسسٹ نورمحمدمہر نے سردارایاز صادق اورسائرہ افضل کا شکریہ اداکیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...