پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد صدیقی کاویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار

پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد صدیقی کاویسٹ مینجمنٹ کمپنی ...

  



  لاہور ( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی رکھنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے عید الاضحی کی تعطیلات کے موقع پر پورے شہر میں الائشوں کے ڈھیر نظر آئے خصوصاً کینال بینک کالونی، ہربنس پورہ اور فتح گڑھ کے علاقوں میں تعفن سے یہاں کے مکینوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل علاقہ کے ہمراہ دورے کے دوران کیا اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف لاہورکو پیرس بنانے کے دعوے کرتے ہیں لیکن یہ سارے دعوے باتوں کی حد تک ہیں عملاً اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں عوام کو جن بنیادی سہولتوں کی ضرورت ہے اُن کی طرف توجہ دینے کی بجائے شہر میں پلوں اور سڑکوں کی تعمیر زورہے پنجاب حکومت کے پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں عوام مسلم لیگ ن کے اڑھائی سالہ دورِ حکومت میں عاجز آچکے ہیں اور اس عذاب سے جان چھڑانے کے لئے دعائیں مانگ رہیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...