جامعہ نعیمیہ میں عیدالاضحی کے موقع پر253جانور ذبح کئے گئے

جامعہ نعیمیہ میں عیدالاضحی کے موقع پر253جانور ذبح کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائند ہ خصوصی) جامعہ نعیمیہ میں عیدالاضحی کے موقع پر253جانور ذبح کئے گئے،جن میں گائے،بیل اوراونٹ شامل تھے۔اجتماعی قربانی کاسلسلہ عیدالاضحی کے پہلے ،دوسرے اورتیسرے روزتک جاری رہا۔رواں سال مجموعی طور پرجامعہ نعیمیہ میں1771افراد نے ادائیگی سنت ابراہیمی ؑ سعادت حاصل کی۔جامعہ نعیمیہ کے ترجمان نے بتایاکہ اجتماعی قربانی میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنیکابھرپورتعاون لائق تحسین رہا ۔شہریوں اورپنجاب حکومت کی انتظامیہ کاتعاون بھی اطمیان بخش رہا ہے۔البتہ بعض مقامات پرانتظامیہ کارویہ صحیح نہیں رہا۔ترجمان نے مزیدبتایاکہ امسال حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث کالعدم تنظیمیں قربانی کی کھالوں کاٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔وطن عزیزکو امن کاگہوارہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ کالعد م تنظیموں کے’’ ذرائع فنڈز ‘‘ختم کئے جائیں۔