سانحہ منٰی پر امت مسلمہ رنجیدہ ہے ،عید سوگوار ہوگئی، غلام عباس

سانحہ منٰی پر امت مسلمہ رنجیدہ ہے ،عید سوگوار ہوگئی، غلام عباس

  



لاہور( خبرنگار)موجودہ سیاسی نظام ناکام ہوگیا ،اسلامی نظام ہی ملک کو ترقی دے سکتا ہے ،سانحہ منٰی پر امت مسلمہ رنجیدہ ہے عید سوگوار ہوگئی اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے عید کے موقع پر سیاسی ،سماجی،مذہبی دینی قائدین سے ملاقاتوں اور تحریک کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن سے بھی کوئی بتدیلی نہیں آئے گی بلکہ مسائل میں اضافہ ہو گا سیاسی جماعتیں اپنے منظور نظر لوگوں کو نواز کر اپنا اقتدار اور سیاست مضبوط کرنے میں مصروف ہیں موجودہ کرپٹ نظام مکمل طورپر مفلوج وناکام ہو ہوکر فسطائیت پر اتر آیا ،انہوں نے کہا کہ جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے کرپشن،لوٹ مار،فراڈ،دھاندلی،اسلام دشمنی کے حمایتی نظام نے اسلام کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ،پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اس کی ترقی کا راز اسلام کا نظام عدل خلافت ہے اس کے سوا یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا،اسلامی تحریک طلبہ کے سربراہ نے کہا کہ ملک پاکستان میں اسلام کے علاوہ جو بھی نظام لاگو کیا جائے گا ناکام رہے گا قرآن کا نظام خلافت قائم کیا جائے تاکہ اہلیان پاکستان کے جذبات کی ترجمانی ہو سکے انہوں نے سانحہ منٰی پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک طلبہ منٰی میں شہید ہوجانے والے مسلمانوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے حج کے دوران شہادتیں بلندئ درجات کی علامت ہے ایسی موت ہر کوئی مانگتا ہے کہ اللہ کے حضور ہی موت آئے اور آخری آرام گاہ مکہ یا مدینہ ہو شہادتیں پانے والے مسلمان عظیم لوگ تھے بلند وبالا مرتبہ ،مقصد زیست پا گئے ۔البتہ شہداء امت کو جدائی کا غم دے گئے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس سانحہ سے عید الاضحیٰ سوگوار ہوگئی امت مرحومہ شہداء کی جدائی کے غم کے سمندر میں ڈوبی ہوئی ہے ۔دعاہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو بلندوبالا مرتبے عطاء فرمائے(امین)

مزید : میٹروپولیٹن 1