پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے،ترجمان

پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے،ترجمان

  



لاہور( خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین پاکستان میں واحد اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے جو سینٹرل آرگنائزیشن آف ٹیچرز پاکستان اور آل پاکستان ٹریڈ یونین کانگریس کا با ضابطہ حصہ ہے۔پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے،ہر سطح پر اساتذہ و تعلیم کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اس کے ہزاروں کارکنان و عہدیداران پاکستان میں سو فیصد شرح خواندگی میں اضافے کیلئے دن رات سر گرم عمل ہے۔پنجاب ٹیچرز یونین کے وہ کارکن و عہدیدار جو فرو غ تعلیم و اساتذہ کے حالات کار کی بہتری کیلئے جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں ان کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گذشتہ چار سال سے انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے پر ایوارڈ و شیلڈ سے نوازرہی ہے۔پنجاب ٹیچرز یونین 5 اکتوبر 2015 ء انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے کو یاد گار بنانے کیلئے ایک مثالی تقریب کا ارادہ رکھتی ہے اس میں آپ اور سنٹرل آرگنائزیشن آف ٹیچرز پاکستان کے وفد کو شمولیت کی دعوت دیتی ہے۔تقریب کا انعقاد لاہور میں ہو گا۔جس میں پنجاب ٹیچرز یونین کے تقریباََ 1500 عہدیداران و کارکنان شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...