شہداء منیٰ کیلئے دعائے مغفرت

شہداء منیٰ کیلئے دعائے مغفرت

  



لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے حج کے دوران منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے کثیر تعداد میں حجاج کرام کے شہید اور زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ رنج و غم کا اظہا رکیا ہے اور انہوں نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔ دریں اثناء انہوں نے عالم اسلام کو عید کی بھی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں اپنے شہداء اور ان کی فیملیز کو بھی خراج تحسین پیش کرنا ہو گا اور سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر سپاہیوں کو بھی سلام پیش کرنا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...