ہمیں قربانی کے فلسفے کو سمجھنا چاہئے، علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی

ہمیں قربانی کے فلسفے کو سمجھنا چاہئے، علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی

  



لاہور(پ ر) ممتاز عالم دین انجمن بہار اسلام کے بانی و سرپرست اعلیٰ علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی نے جامع مسجد گلزار مدینہ گجر پورہ سکیم میں نماز عید الاضحی کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں قربانی کے فلسفے کو سمجھنا چاہئے۔ سنت ابراہیمی کے موقع پر ہمیں غربا مساکین یتیموں بے سہارا لوگو ں کو عید کی خوشیوں میں اپنے ساتھ شامل کر لینا چاہئے۔ یہ بھی سنت ہے انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کا فلسفہ قیامت تک زندہ جاوید رہے گا اور مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عید الاضحی کے موقع پر یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم دین اسلام کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...