منیٰ حادثے میں لاپتہ 217 پاکستانیوں سے رابطہ ہو گیا، 88 کی تلاش جاری

منیٰ حادثے میں لاپتہ 217 پاکستانیوں سے رابطہ ہو گیا، 88 کی تلاش جاری
منیٰ حادثے میں لاپتہ 217 پاکستانیوں سے رابطہ ہو گیا، 88 کی تلاش جاری

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ منیٰ حادثے میں 36 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوئے جبکہ لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں میں سے 217 سے رابطہ ہو چکا ہے جبکہ 161 پاکستانی ہوٹلوں میں واپس آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سردار یوسف نے بتایا کہ لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے 217 پاکستانیوں سے رابطہ ہو گیا ہے جبکہ 161 خود ہی ہوٹلوں میں واپس آ گئے جبکہ 88 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔پاکستان میں موجود افراد اپنے پیاروں کی معلومات جاننے کیلئے ٹول فری نمبر 042111725425 پر رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ بیرون ملک مقیم افراد معلومات کے حصول کیلئے 8001166622 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید : قومی /Headlines


loading...