نواز اوردھرنالیگ ووٹرزکومرعوب کرنے کیلئے پیسہ استعمال کررہے ہیں،اشرف بھٹی

نواز اوردھرنالیگ ووٹرزکومرعوب کرنے کیلئے پیسہ استعمال کررہے ہیں،اشرف بھٹی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیردیں۔نوازلیگ اوردھرنالیگ والے ووٹرزکومرعوب کرنے کیلئے پیسہ استعمال کررہے ہیں مگر وہ یادرکھیں ووٹرزاورخاص طورپرمزدورطبقہ کاضمیربکاؤنہیں ہے۔این اے122سے پیپلزپارٹی کے حامیوں کوہراساں کیا جارہا ہے۔ماضی میں این اے122 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں ،ضمنی الیکشن میں بھی ہمارے نامزدامیدوار بیرسٹرعامرحسن واضح برتری کے ساتھ کامیاب ہوں گے ۔عدلیہ کی آزادی اوراستحکام جمہوریت کیلئے بیرسٹرعامرحسن کی خدمات قابل قدر ہیں۔تعلیمی ،اخلاقی اورسیاسی اعتبارسے پیپلزپارٹی کے امیدوار بیرسٹرعامرحسن کاکوئی مدمقابل نہیں۔وہ این اے122میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کے نامزدامیدوار کی انتخابی مہم پرسرکاری پیسہ صرف کیا جارہا ہے،الیکشن کمشن سخت ایکشن لے۔وفاقی وصوبائی وزراء سے ایس ایچ اوزاورپٹواریوں تک سبھی سرکاری امیدواروں کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں اورجوانکارکرتا ہے اسے ڈرایادھمکایاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری کوانتخابی مہم کیلئے این اے122میں آنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے ہرجیالے میں قیادت کی صورت جھلکتی ہے ۔پیپلزپارٹی کوجمہوریت نہیں صرف جھرلوسے ہرایاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے122میں بڑے پیمانے پرحکمرا ن پری پول رگنگ کرر ہے ہیں،جیالے اپنے مینڈیٹ میں نقب لگانے کی اجازت نہیں دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...