عیدکے دنوں میں لاکھوں سیاحوں کی چھانگا مانگا جھیل آمد، سکیورٹی خصوصی انتظامات

عیدکے دنوں میں لاکھوں سیاحوں کی چھانگا مانگا جھیل آمد، سکیورٹی خصوصی ...

  



چھانگا مانگا (نامہ نگار)عید ٹرو مروکے موقع پر لاکھوں سیاحوں نے چھانگا مانگا جھیل کی سیر کی اس موقع پر ڈی ایف اوچھانگا مانگا چوہدری حیات حسن ۔ایس ڈی ایف او عمران ستار ڈائریئریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب خالد عیاز خاں ۔ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی اور ڈی ایس پی ٹریفک اکرام خاں کی زیر نگرانی سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے محکمہ جنگلات نے دو اسپیشل ٹرینین چلائی گئیں جوسیاحوں کو مہتابی جھیل پر لاتی اور لے جاتی رہی ۔ایک نئی مینیوفائبر بوٹ چلائی گی جو جھیل میں موجود کشتیوں سے منفرد تھی سے سیاح لطف اندوز ہوتے رہے جھیل اور وائلڈلائف پارکوں کو خوب سجایا گیا تھا چھانگا مانگا تا جھیل روڈ پرمحکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر اور گارڈ تعینات کئے گے اور کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ٹریفک انسپکٹر محمد رفیق اور سب انسپکٹرمحمد انور وٹوکی زیر نگرانی ٹریفک کا موبائل عملہ سیاحوں کی رہنمائی کرتا رہا اور ٹریفک رواں دواں رہی ۔ایس ایچ او چھانگا مانگا محمدحسین ڈوگر اور سب انسپکٹرطاہرخاں پولیس کی موبائل گاڑیوں پر گشت کرتے رہے جس سے کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آیا ۔علاقہ کے سیاسی وسماجی حلقوں سابق ناظم رانا واجد علی خاں ۔صدر مسلم لیگ (ن) رانا منصوراحمد۔جنرل سیکرٹری محمد حیات بھٹی ۔سرپرست اعلیٰ چھانگا مانگا پریس کلب رانا محمد یوسف صدر انجمن تاجران چوہدری ریاض احمد لاڈااور چیئر مین سیٹھ محمد سلیم نے بہتر انتظامات پر محکمہ جنگلات ۔وائلڈلائف ۔ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کی خدمات کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...