ملت ابراہیمی ؑ طاغوتی طاقوں کے سامنے ڈٹ جانے کاد رس دیتی ہے،راغب نعیمی

ملت ابراہیمی ؑ طاغوتی طاقوں کے سامنے ڈٹ جانے کاد رس دیتی ہے،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ملت ابراہیمی ؑ طاغوتی طاقوں کے سامنے ڈٹ جانے کاد رس دیتی ہے۔داعش،بوکو حرام،الشاب،القاعدہ،طالبان سمیت دہشتگرد تنظیمیں اسلام کے چہرے پرسیاہ دھبہ ہیں۔نفاذ شریعت کانعرہ لگاکر مسلمانوں کاقتل عام کرنے والے ا سلام اورانسانیت کے دشمن ہیں۔اسوۂ ابراہیمی ؑ اور دین ا سلام میں جبرو استحصال اورتشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے جامعہ نعیمیہ میں خطبہ عیدالاضحی کے د وران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اسلام کسی کوبھی بیگناہ کو قتل کرنے کی قطعی اجازت نہیں دیتا۔قرآن کریم میں ایک انسان کے قتل کوپوری انسانیت کاقتل قراردیا گیا ہے ۔ دین دشمن عناصرجہاد اورنفاذ اسلام کے نام پراپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔جہاد کے نام پرفساد پھیلانے والوں کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔امت مسلمہ کاتمام فتنہ پرور قوتوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہاکہ ملت ابراہیمی ؑ مسلمانوں کو خواہشات ترک کرکے’’ ر ضائے الہی‘‘تابع کرنے کادرس دیتی ہے۔سیدناحضرت ابراہیمی ؑ کی سیرت ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے کہ طاغوتی،سامراجی اور دین دشمن قوتوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے۔اسوۂ ابراہیمی ؑ سے ہمیںیہ درس ملتاہے کہ ہم اپنی عزیز ترین چیزیں حکم الٰہی پرقربان کرناسکھیں اوراپنی چاہت ومحبت کوتعلیمات ربانی کے تابع کردیں۔سیرت مصطفی تقاضاکرتی ہے کہ ہم شعوری طورپر مسلمان کی حیثیت سے زندہ رہیں،محض روایتی اورپیدائشی مسلمان نہیں بلکہ شعوری طورپراپنے نقطہ نظرپراعتماد کرنے و الے پختہ عزم والے م مسلمان بنیں۔ ۔اسلام اپنے ماننے والوں کویہ تعلیمات دیتاہے کہ ہم اپنے موقف کودلائل کے ساتھ ان لوگوں کے سامنے لائیں جو ان کوطاقت کے بل بوتے پرختم کرنا چاہتے ہیں۔ادائیگی سنت ابراہیمی ؑ کی مقصدصرف ا اور صرف رضائے الہٰی کاحصول ہونے چائیے۔کیونکہ سنت ابراہیمی ؑ کی ادائیگی قرب خداوندی کاایک اہم ذریعہ ہے۔محض جانور ذبح کرنے کے بجائے ایثارو قربانی کوزندگی کے ہرشعبہ میں اختیارکریں۔نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے دوران اسلام کے سربلندی اورملک وقوم کے ا ستحکام کے لئے خصوصی دعامانگی کی گئی۔