ناجائز منافع خوروں سے عوام کو بچانے والی حکومت کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہی ،میاں ایوب

ناجائز منافع خوروں سے عوام کو بچانے والی حکومت کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہی ...

  



لاہور( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر سبزیوں والے من مانے ریٹ پر سبزیاں فروخت کر تے رہے ‘پیاز ‘ ٹماٹر‘ سبز مرچوں اور سبزیوں میں استعمال ہونیو الے دیگر مصالحہ جات کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں لیکن ان ناجائز منافع خوروں سے عوام کو بچانے والی حکومت کہیں پر بھی نظر نہیں آ رہی ہے اور حکومت نے عوام کو ان ناجائز منافع خوروں کے آگے دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید پر قصابوں نے تو قربانی کے جانوروں کے ساتھ ساتھ ان کے مالکان کی کھال اتاری ہی تھی لیکن زخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور بھی ایکٹو ہو چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سے عوام کی جان چھڑوائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...