دربار بی بی پاکدامن کے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں، یاسر گیلانی

دربار بی بی پاکدامن کے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں، یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ محکمہ اوکاف دربار بی بی پاکدامن سے کروڑوں کا ریونیو حاصل کرتا ہے لیکن یہاں کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں ناقص صفائی کے ساتھ ساتھ جوتوں کی حفاظت پر معمور ٹھیکدار نے زائرین سے لوٹ مار مچا رکھی ہے اور من مانیں دام وصول کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار بی بی پاکدامن میں جاری تین روزہ رسومات کے دوران زائرین سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے زائرین کے تحفظات حکام بالا تک پہنچانے اور تحریک انصاف کی طرف سے ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر شاہدرہ کی UC-5 کے عہدیداران ملک عمران صفدر، میاں مقصود احمد، ارشد خان، حسن بشیر، اجمل بلوچ، سرفراز احمد، محمد شکیل، منور حسین بٹ، ندیم مبشر سندھو، شاہ نواز خان، حامد نواز، خالد فاروق اور رضوان بابو کے ہمراہ تھے انہوں نے دربار بی بی پاکدامن کی توصیحح کے منصوبے کو کھٹائی میں ڈالنے پر پنجاب حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی توجہ صرف ذاتی مفادات کے منصوبوں تک محدود ہے عوامی مسائل کا ادراک ہوتے ہوئے بھی ان کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اس علاقے سے جیتنے کے دعوے دار ہیں لیکن عوام میں ان کی پذیرائی نہ ہونے کے برابر ہے اُن کے حلقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کو ووٹ تو انہوں نے دئیے نہیں اُن کی جیت سمجھ سے بالاتر ہے۔