لیوک ولسن اور اولیویا وائلڈ کی نئی فلم ’میڈو لینڈ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

لیوک ولسن اور اولیویا وائلڈ کی نئی فلم ’میڈو لینڈ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

  



لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کے مشہور اداکار لیوک ولسن اور اولیویا وائلڈ کی نئی امریکن ڈرامہ فلم میڈو لینڈ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔ریڈ مورانو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو سخت مشکلات کے بعد نئی زندگی گزارنے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار اداکار لیوک ولسن اور اولیویا وائلڈنبھا رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں جونو ٹیمپل، ایلزبتھ موس، میرٹ ویور اور گیووانی ریبیسی شامل ہیں۔ آرون ایل گلبرٹ اور مارگوٹ ہینڈ کی مشترکہ پروڈکشن 16 اکتوبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر