لندن میں 62واں لندن فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کیساتھ جاری

لندن میں 62واں لندن فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کیساتھ جاری

  



لندن ( نیٹ نیوز) لندن میں 62واں لندن فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کیساتھ جاری ہے۔فیشن ویک میں برطانوی ڈیزائنر عثمان یوسفزادہ نے اپنا منفرد اور دیدہ زیب کلیکشن 2016ء پیش کیا۔عثمان یوسفزادہ کے تخلیق کردہ ملبوسات کو ماڈلز زیب تن کر کے ریمپ پر اتریں تو رنگوں کی کہکشاں بکھر گئی،شو میں سفید اور کالے رنگ کا امتزاج نمایاں رہا، برطانوی اداکارہ اینا فرائل اور معروف ٹیلی ویڑن شو کی میزبان لورا وائٹ مور نے بھی شو میں خصوصی شرکت کی جس سے فیشن ویک کو چار چاند لگ گئے۔

مزید : کلچر


loading...