شہرت کے باوجود حقیقی زندگی پہلے جیسی ہے،نواز الدین صدیقی

شہرت کے باوجود حقیقی زندگی پہلے جیسی ہے،نواز الدین صدیقی

  



ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ حقیقی زندگی میں ویسے ہی ہیں جیسے شہرت حاصل کرنے سے پہلے تھے ۔ بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ حقیقت میں وہ ایسے ہی انسان ہیں جیسے شہرت حاصل کرنے سے پہلے ہوا کرتے ہیں، ان کے اندر کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی البتہ ہدایتکاروں کے رویے میں ضرور تبدیلی رونما ہوئی ، 22 سال قبل انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، کوئی ہدایتکار انہیں نہیں پوچھتا ۔ کسی فلم میں کردار بھی ملتا تو مختصر ملتا تھا ، انہیں طویل عرصہ بہت جدوجہد کی جس کے بعد انہیں فلموں میں کردار ملنے لگے اور اب نامور ہدایتکار انہیں کاسٹ کرنے کے خواہاں ہیں، یہ ان کی انتھک محنت کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی میں جدوجہد جاری رکھوں گا ۔ اداکار کی نئی فلم ’’ سرفروش‘‘ ہے جو جلد ریلیز ہو جائیگی۔

مزید : کلچر


loading...