سٹیون سپیل برگ ’’ بریج آف سپائز ‘‘ کی تشہیر کیلئے بھارت جائیں گے

سٹیون سپیل برگ ’’ بریج آف سپائز ‘‘ کی تشہیر کیلئے بھارت جائیں گے

  



لاس اینجلس( نیٹ نیوز) ہالی وڈ ہدایتکار سٹیون سپیل برگ اپنی نئی فلم ’’ بریج آف سپائز ‘‘ کی پروموشن کیلئے بھارت کا دورہ کرینگے ۔ ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ ہدایتکار سٹیون سپیل برگ جن کی نئی فلم ’’ بریج آف سپائز‘‘ جلد ریلیز ہونے جا رہی ہے ، فلم کی پروموشن کیلئے اداکار جلد بھارت کا مختصر دورہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی فلم بین الاقوامی سطح پر ریلیز ہونے جا رہی ہے ۔

، وہ اس سے قبل سال 2013ء میں بھارت آئے تھے اور فلم ’’ لنکن ‘‘ کی تشہیر کی تھی ۔ ان کی اس فلم کو بھارت کے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

مزید : کلچر


loading...