عامر خان کی نئی فلم دنگل کا پوسٹر میڈیا میں مذاق بن گیا

عامر خان کی نئی فلم دنگل کا پوسٹر میڈیا میں مذاق بن گیا

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم دنگل کے ریلیز ہونیوالے پوسٹر کا میڈیا پر شدید مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے ٹوئٹر پر اپنی فلم کا پوسٹر ریلیز کیا تھا۔ ’آج سے دنگل شروع‘ کی عبارت والے پوسٹر میں عامر خان کا چہرہ گرد آلود نظر آرہا ہے۔ دنگل کے پوسٹر کے ریلیز ہونے کے بعد لوگوں نے اس کا مختلف انداز میں مذاق بنایا۔ فلم میں عامر خان نے ایک پہلوان مہاویر سنگھ پھوگٹ کا کردار اداکیا ہے۔

عامر خان کی پروڈکشن اور نتیش تواری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دنگل‘ 25 دسمبر 2016 کو ریلیز کی جائیگی عامر خان کو اپنی اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

مزید : کلچر