شوبز سے وابستہ افراد نے عید قربان جوش و خروش سے منائی

شوبز سے وابستہ افراد نے عید قربان جوش و خروش سے منائی
شوبز سے وابستہ افراد نے عید قربان جوش و خروش سے منائی

  



لاہور(حسن عباس زیدی سے)شوبز کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں نے اس سال بھی روائتی جوش و خروش سے عید منائی ۔فنکاروں نے سنت ابراہیمی ؑ ادا کرتے ہوئے قربانی دی ۔اپنے اپنے انداز میں عید منانے والوں میں میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی، سٹار میکر جرار رضوی،سید نور،صومیہ خان ،زیب چوہدری،یامین ملک،ارشد نیازی،خالد بٹ،اشرف خان،کے ایس کاظمی،رفیق وڑائچ،اعجاز باجوہ ،نشو بیگم،دردانہ رحمان،انیقہ علی ،ماہم رحمان،اسلم ڈار،مسعود بٹ،عائشہ ثناء،فیصل بخاری،سہیل افتخار خان،جان ریمبو،صاحبہ،روبی انعم،عذرا آفتاب،راشد ڈار،محسن جعفر،زندگی،شین،شاہ جہاں،رشید علی،نرما،شمع رانا،سونو علی،ببرک شاہ،سمیرا راؤ،نتاشہ علی،نادیہ علی،ماہ نور،میگھا،خوشبو،یار محمد صابری،ڈاکٹر اجمل ملک،ظفر اقبال نیو یارکر،محمد سلیم بزمی،سید شہوار حیدر،استاد فیاض علی خاں،شیبا رانی،نائمہ خان،ثناء،نواز انجم،ظفری خان،امان اللہ،امانت علی،ارشد چوہدری،علی رضا،محمد نفیس،اشرف راہی،وہاج،سہیل سمیر،نور الحسن،آفتاب اکبر،صوفیہ احمد،اکمل جعفری،صوبیہ خان،جاوید رضا،ظہور شاہد،سنہری خان،طوطی برال،اسد مکھڑا،میک آرٹسٹ رشید انبالوی،مختار کالا،شاہد خان،عقیل حیدر،بندیا ،پرویز رانا،شان،معمر رانا،محمود اسلم،حنان،نعمان اعجاز،سہیل احمد،ہنی البیلا،حاجی عبدالرزاق،ظفر ارشاد،مجاہد عباس،افتخار افّی،مختار احمد چوہان،آصف اقبال،فریحہ جبیں،ممتاز تیزیاں اورچاند برال نام نمایاں ہیں۔عید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سٹار میکرجرار رضوی نے کہا کہ میں ہر سال اپنے بچوں کے ہمراہ عیدقربان مناتا ہوں میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا کہ میں ہر سال اپنے گھر پر عید ملن پارٹی کا اہتمام کرتی ہوں جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ فنکاروں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوتی ہے میگھانے کہا کہ ہم سارا سال اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں عید کا دن صرف اور صرف گھر والوں کے لئے مخصوص ہوتا ہے،انیقہ علینے کہا کہ عید کے دن اپنی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کرنا ہی اصل عید ہے میں عید کا دن فیملی کے ہمراہ مناتی ہوں،ماہ نورنے کہا کہ اس برس عید قربان میرے لئے بہت ساری خوشی لائی ہے میری فلم’’ہلہ گلہ‘‘کو میری سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے میری فلم کی کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ لوگ معیاری کام کو پسند کرتے ہیں اس کے علاوہ میرا تماثیل میں پیش کیا جانے والا ڈرامہ ’’بکرا رنگ رنگیلا‘‘بھی زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے،حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ عید کے دن اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے سونو علی کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہمیں سادگی سے عید منانی چاہیے اللہ ہمارے ملک کو سلامت رکھے میرا پی ٹی وی سے پیش کی جانے والی منی کامیڈی سیریل ’’ایڈوانس بکنگ ‘‘کو ززبردست پذیرائی نصیب ہوئی ہے اس منی سیریل کوپروڈیوسر فہیم شاہ نے ڈائریکٹ کیا تھا،میگھا نے کہا کہ میں نے اس سال بھی عید زبردست انداز میں منائی ہے سدرہ نور نے کہا کہ عید کا مزا اپنے وطن میں عزیز و اقارب کے ہمراہ ہے میں نے اپنے اور بچوں کے لئے اس موقعہ کی مناسبت سے بہت ساری شاپنگ کی تھی اعجاز باجوہ نے کہا کہ عید کی خوشیاں گھر والوں کے ساتھ ہی سجتی ہیں امان اللہ نے کہا کہ عید کے دن میرے گھر پر خاص اہتمام ہوتا ہے پوری فیملی اکٹھی ہوکر خوشی مناتی ہے میرے خیال میں پورا ملک اس دن زیادہ جوش و جذبے سے عید منائے گا جس دن کراچی سمیت پورے ملک میں امن و امان ہوگا،شوبز سے وابستہ دیگر لوگوں نے بھی ملے جُلے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مزید : کلچر