تھیٹروں اور سنیماؤں میں نئے ڈراموں اور فلموں کی نمائش شروع

تھیٹروں اور سنیماؤں میں نئے ڈراموں اور فلموں کی نمائش شروع
تھیٹروں اور سنیماؤں میں نئے ڈراموں اور فلموں کی نمائش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) لاہور کے تھیٹروں اور سنیماؤں میں نئے ڈراموں اور فلموں کی نمائش شروع ہوگئی۔ جس میں خوشبوا ورماہ نورسمیت فنکاروں کی کثیر تعداد کام کررہی ہے ۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق میرا اور ماہ نور کے علاوہ کوئی بھی پرفارمر عوام کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔الفلاح تھیٹر میں پروڈیوسر ارشد چوہدری کے ڈرامے’’شکیرا‘‘کی کاسٹ میں خوشبو ،لیلیٰ ،ظفری خان،افتخار ٹھاکر، امانت چن، نسیم وکی،اورآصف اقبال شامل ہیں۔خوشبو کی تھیٹر میں طویل عرصہ بعد شاندار واپسی ہوئی ہے انہوں نے اپنی پرفارمنس سے ثابت کردیا ہے کہ وہ دور حاضر کی بہت بڑی پرفارمر ہیں۔ محفل تھیٹر میں علی رضا کے ڈرامے’’عید حسینوں کی‘‘ کی میں امان اللہ ،زارا اکبر، قسمت بیگ، ہنی البیلا، گلفام،قیصر پیاء اور طارق ٹیڈی شامل ہیں ۔اس درامے میں زارا اکبر کی شاندار اور بے مثال پرفارمنس سے ڈرامے میں کام کرنے والی تمام پرفارمرز کو مات دے دی۔ تماثیل تھیٹر میں قیصر ثنا ء اللہ کے ڈرامے’’ بکرا رنگ رنگیلا‘‘ میں ماہ نور ،سنہری خان،عمران شوکی، نواز انجم، سیمی خان ،شیبا رانی،چاند برال اور عقیل حیدر شامل ہیں۔’’بکرا رنگ رنگیلا‘‘میں ماہ نور کی پرفارمنس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ماہ نور کی پرفارمنس کے دوران ہال میں موجود پرستار مسلسل بھنڑا دالتے رہتے ہیں۔ ناز تھیٹر کے ڈرامے’’جھومر چور ‘‘ میںآشا چوہدری، نگار چوہدری،شمع رانا،سنگم رانا اور دیر کام کررہے ہیں’’جھومر چور‘‘کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔ شالیمار تھیٹرمیں پروڈیوسر ملک طارق کے ڈرامے ’’میں کملی یار دی ‘‘ میں سونیا سیٹھی،سرفراز وکی اور دیگر فنکار کام کررہے ہیں۔ اوپن ایئر تھیٹر باغ جناح اور الحمرا میں بھی نئے ڈرامے پیش کئیگئے۔گڈو کمال،مٹھو جی گوجرانوالہ اور اور صائمہ خان منروا تھیٹرفیصل آباد میں ڈرامہ کررہی ہیں۔ پاکستان کی دواردو فلمیں ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ اور ’’ ہلہ گلہ‘‘ ریلیز ہوئیں ۔دونوں فلموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہے ۔ماہ نور پر عکسبند کیا جانے والا فلم ہلہ گلہ‘‘کا آئٹم سانگ بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ڈراموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں نے شائقین کا دل جیتنے کے لئے مہنگے ترین ڈریسز تیار کروائے ہیں۔ ڈراموں میں اصل مقابلہ بہترین پرفارمرزکے درمیان ہے۔

مزید :

کلچر -