ڈریو بیری کا بیٹیوں کیلئے فلم نگری سے وقفہ لینے کا فیصلہ

ڈریو بیری کا بیٹیوں کیلئے فلم نگری سے وقفہ لینے کا فیصلہ
ڈریو بیری کا بیٹیوں کیلئے فلم نگری سے وقفہ لینے کا فیصلہ

  



لاس اینجلس(نیٹ نیوز) ہالی وڈ اداکارہ ڈریو بیری نے اپنی بیٹیوں کیلئے فلم نگری سے فی الحال وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ہالی وڈ اداکارہ ڈریو بیری جن کی دو بیٹیاں 2سالہ اولیو اور ایک سال کی فرینکی ہے نے فی الحال فلم نگری سے وقفہ لینے کا فیصلہ کر لیا، اداکارہ نے اپنی حالیہ گفتگو میں کہا کہ ان کی بیٹیاں ان کی زندگی اور پہلی ترجیح ہیں۔ اس وقت ان کی بیٹیوں کو ان کے وقت اور نگہداشت کی زیادہ ضرورت ہے ، اس لیے وہ اس وقت تک ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں گی جب تک کہ وہ سکول جانے کے قابل نہیں ہو جائیں ۔ اس کے بعد وہ کیریئر سے متعلق لائحہ عمل کا سوچیں گی۔ اداکارہ کی آخری ریلیز ہونیوالی فلم ’’ مس یو آل ریڈی ‘‘ ہے جس میں ان کی دوست سرطان کے مرض میں مبتلا ہوتی ہے اور ڈریو بیری مور اس کی ہمت بندھاتی ہیں اور اسے بیماری سے لڑنے کیلئے تیار کرتی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...