سوناکشی سنہا نے بالی وڈ فلم نگری میں پانچ سال مکمل کر لیے

سوناکشی سنہا نے بالی وڈ فلم نگری میں پانچ سال مکمل کر لیے
سوناکشی سنہا نے بالی وڈ فلم نگری میں پانچ سال مکمل کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بالی وڈ فلم نگری میں پانچ سال کامیابی سے مکمل کر لیے۔ بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ فلم نگری میں انہوں نے پانچ سال کامیابی سے مکمل کئے ۔ اس بات کی انہیں خوشی ہے ، ان کا فلمی سفر اچھا اور یادگار رہا، انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، صرف ایک بات ہے جس نے انہیں تنگ کیا ان کی نجی زندگی پوشیدہ نہیں رہ سکی ، میڈیا نے ان کے نجی معاملات میں بہت مداخلت کی ، اداکارہ کی نئی فلم ابھینو دیول کی ہدایات کردہ ہے ۔ فلم کانام ابھی نہیں رکھا گیا، فلم میں انکے ہیرو جان ابراہام ہیں۔

مزید :

کلچر -