جلد شائقین کو فلموں میں اداکاری کرتی ہوئی نظر آؤنگی، پریتی زنٹا

جلد شائقین کو فلموں میں اداکاری کرتی ہوئی نظر آؤنگی، پریتی زنٹا
جلد شائقین کو فلموں میں اداکاری کرتی ہوئی نظر آؤنگی، پریتی زنٹا

  



ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ پریتی زنٹانے کہا ہے کہ میں نے عارضی طور پر اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے اور جلد ہی شائقین کو دوبارہ فلموں میں اداکاری کرتی ہوئی نظر آؤں گی پریتی زنٹا نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اچھے قسم کے کرداروں میں نظر آؤں اداکاری ایک مشکل کام ہے اور اس میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت درکار ہوتی ہے میر ی ایک فلم ریلیز کے لئے تیار ہے جس میں میرا کردار بہت پاور فل ہے

اور امید ہے کہ جس طرح ماضی میں میرے کام کو پسند کیا گیا اسی طرح اس فلم میں بھی شائقین میری اداکاری کو بہت سراہیں گے

مجھے اس وقت بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے جب میری فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...