مصری شاہ، محلہ میں بدتمیزی کیخلاف بزرگ کی تھانہ میں درخواست

مصری شاہ، محلہ میں بدتمیزی کیخلاف بزرگ کی تھانہ میں درخواست

  



لاہور(کر ائم سیل)مصری شاہ کے علاقہ میں اوباش نو جوان کی محلہ دار لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ،متاثرہ بچیوں کا نا ناملزم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست لے کر تھانے پہنچ گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ سلطان پورہ کے رہائشی ظہیر مسیح نے تھانے میں دی جا نے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ مورخہ 24ستمبر2015کو میری نو اسیاں 11سالہ فیضہ،سات سالہ حرا اور میری بھانجی نیشاء بازار سے حلیم لینے کے لیے گئیں۔تو راستے میں ہمارے محلہ دار جنید نامی لڑکے نے تینوں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کی اور نیشاء کو کمر سے پکڑ لیا اور کہنے لگا کے گلی میں آکر میری بات سنو جس سے بچیاں خوف زدہ ہو کر گھر بھاگ آئیں ۔ملزم اس سے قبل بھی ہماربچیوں کو گھر آتے جا تے تنگ کر تا ہے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید : علاقائی


loading...