لاری اڈہ،گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی

لاری اڈہ،گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)لاری اڈے کے علاقے میں موبائل فون پر بات کرتے ہوئے مینار پاکستان پل پر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لوئر مال موہنی روڈ کا عمران موٹرسائیکل پر موبائل فون پر بات کرتا ہوا مینار پاکستان پل پرسے گزر رہا تھا کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل کا توازن بگڑ گیا اور موٹرسائیکل سمیت پل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کے حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -