یو سی 217 سے وائس چیئرمین کے امیدوار کے بیٹے کو اغوا کر لیاگیا

یو سی 217 سے وائس چیئرمین کے امیدوار کے بیٹے کو اغوا کر لیاگیا

  



لاہور(کرائم سیل) یوسی 217 کے امیدوار برائے وائس چیئرمین کے امیدوار کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا،پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق یو سی 217 کے وائس چیئرمین جاوید مغل کا 6سالہ بیٹا احمد عید کے دوسرے روز گھر سے کھانے پینے کی چیز لینے کے لیے باہر نکلا لیکن واپس نہ آیا جس پر گھر والوں کو تشویش ہوئی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے احمد کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی ۔اہل علاقہ اور رشتہ داروں کے مطابق 34گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود احمد کا کچھ سراغ نہیں مل سکا جس سے یہ قوی امکان پیدا ہوتا ہے کہ اس کو کسی نے اغوا کر لیا ہے انہوں نے پولیس حکام سے اپیل کی کہ اس معاملہ میں ان کی مدد کرتے ہوئے احمد کو بازیاب کروایا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...