عید کے دوسرے روز ڈاکوؤں نے خاتون صحافی کو لوٹ لیا

عید کے دوسرے روز ڈاکوؤں نے خاتون صحافی کو لوٹ لیا

  



لاہور(کرائم سیل) غالب مارکیٹ کے علاقہ میں عید کے دوسرے روز ڈاکوؤں نے خاتون صحافی کو لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون صحافی معصومہ تقتی غالب مارکیٹ کے علاقہ گرومانگٹ روڈ پر جا رہی تھیں کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان کو روک کر ان سے تین موبائل اور زیورات و نقدی لوٹ لیے اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...