صوبائی دارالحکومت،تین گھروں اورایک دکان میں آتشزدگی

صوبائی دارالحکومت،تین گھروں اورایک دکان میں آتشزدگی

  



لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں عید کے تینوں دن مختلف مقامات پر آتشزدگی کی وجہ سے شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب سوسائٹی امید چوک پر گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ تاج باغ کے علاقہ میں منصور اور لیاقت آباد کے علاقہ میں شہزاد کے گھر میں آتشزدگی کے باعث گھروں کا سامان جل گیا ۔گڑھی شاہو کے علاقہ میں اعجاز پان شاپ میں آتشزدگی سے دکان کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی