نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  



لاہور(کرائم سیل) عید کے تینوں دنوں میں نوسربازوں نے زہریلی اشیاء کھلا کر 3افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر تینوں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق داتا دربار کے علاقہ سے مقامی افراد کوایک 46سالہ شخص کی نعش سڑک کنارے پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی،دوسرے واقع میں مزنگ کے علاقہ میں 35سالہ شخص کی نعش کوڑے کے ڈھیر سے جبکہ سبزہ زار کے علاقہ میں 32سالہ شخص کی نعش فٹ پاتھ پر پری ہوئی مقامی افراد کو ملی ۔پولیس نے تینوں جگہوں پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کی اموات کی وجہ ظاہری طور پر زہریلی چیز کا استعمال معلوم ہوتی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید : علاقائی


loading...