افغانستان ‘ ڈرون حملے ، جھڑپ ،داعش کے 60 جنگجو اور 7پاکستانی عسکریت پسندہلاک

افغانستان ‘ ڈرون حملے ، جھڑپ ،داعش کے 60 جنگجو اور 7پاکستانی عسکریت پسندہلاک

  



کابل(آئی این پی)افغان سیکورٹی فورسز نے پاکستانی سرحد کے قریب مشرقی صوبے نورستان میں 7 پاکستانی عسکریت پسندوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا،ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملوں میں داعش کے 60 جنگجو مارے گئے۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق ملک کی مشرقی سرحد پر تعینات بارڈ پولیس کے ایک سینئر کمانڈر نے دعویٰکیاہے کہ پاکستانی عسکریت پسند سرحد پار کرکے افغان سیکورٹی فورسز کے قافلے پرحملہ کرنا چاہتے تھے ۔عسکریت پسندوں کو ایک جھڑپ کے دوران ہلاک کیا گیا ہے ۔ادھر مشرقی صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملوں میں 60 داعش کے جنگجو مارے گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کاروائی ضلع ایچن میں کی گئی جہاں جنگجوؤں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا گیا جہاں وہ آئندہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

مزید : صفحہ اول