بھارت نے عید تعطیلات پر پاکستانی سفارتکاروں کو محصور رکھا، دہلی نہ چھوڑنے کی ہدایت

بھارت نے عید تعطیلات پر پاکستانی سفارتکاروں کو محصور رکھا، دہلی نہ چھوڑنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن ،اے این این) بھارت نے عید پر بھی پاکستانی سفارتی عملے کو نئی دہلی میں محصور رکھا،چھٹیاں اجمیر شریف ،جے پور،آگرہ اور شملہ میں گزارنے کی اجازت نہیں دی۔نئی دہلی میں پاکستان کے سفارتی حکام کے مطابق بھارت نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں حریت قائدین کو عید کا مذہبی تہوار منانے سے روکے رکھا اور قائدین کو نماز عید کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں بلکہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو بھی عید کی چھٹیوں کے دوران نئی دہلی سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی اور سٹاف کی نقل و حرکت پرپابندی لگائے رکھی۔پاکستانی ہائی کمشن کے سٹاف نے عید کی چھٹیوں کے دوران اجمیر شریف، جے پور، آگرہ اور شملہ کا سفر کرنے کے لئے درخواست دی تھی لیکن حکام نے درخواست مسترد کر دی اور ہائی کمشن سٹاف کو دہلی نہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ اس سے پہلے پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کو بھی ہائی کمشن کے حکام سے ملنے نہیں دیا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -