گجرات:پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار

گجرات:پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا گرفتار

  



گجرات (بیورورپورٹ)بدنام زمانہ ڈاکو عدیل کڑیانوالہ کے قریب پولیس مقابلہ میں جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق ماجرہ شمالی میں بھوج پور گاؤں کی طرف جانے والی سڑک کنارے جھاڑیوں میں دو نامعلوم مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے ،جس کی اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر رانا عمران سلیم معہ نفری موقع پر پہنچ گئے موبائل انویسٹی گیشن بھی موقع پر پہنچ گئی جو ملزمان نے پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی کچھ دیر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا فائرنگ رکنے کے بعد پولیس نے جھاڑیوں میں دیکھا کہ بدنام زمانہ ڈکیت عدیل سکنہ سرکیاں ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی مبشراسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس مقابلہ میں مارے جانے والا ڈکیت تھانہ کڑیانوالہ اور تھانہ بولانی کو 5مقدمات میں مطلوب تھا ۔ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر عمران سلیم اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماہ ستمبر میں گجرات پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلوں میں 4ڈاکو اپنے منطقی انجام کو پہنچے جبکہ ایک قتل کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر ہلاک ہو گیا ۔

مزید : علاقائی


loading...