آزاد تجارتی معاہدہ ،پاکستان اورترکی کام کی رفتار تیز کرنے پرمتفق
نیویارک (اے این این )پاکستان اور ترکی نے باہمی تجارت میں اضافہ کیلئے باہمی طورپر آزاد تجارتی معاہدے پرکام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے گزشتہ روز نیویارک میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور ترک ہم منصب فریدون ہادی کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔ انہوں نے دفاعی شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے اور اہم علاقائی امور پر اعلی سطح کے رابطے برقراررکھنے پر اتفاق کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے شام اور افغانستان کے تناظر میں علاقائی امن وسلامتی کا جائزہ لیا۔ترکی کے وزیرخارجہ نے افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردارکوسراہا۔سرتاج عزیز نے20لاکھ تارکین وطن کی میزبانی کرنے کے سلسلے میں ترکی کی کوششوں کی تعریف کی ۔