پھالیہ: ویگن اور موٹر سائیکل میں ٹکر، ویگن کنڈیکٹر جاں بحق

پھالیہ: ویگن اور موٹر سائیکل میں ٹکر، ویگن کنڈیکٹر جاں بحق

  



پھالیہ(نامہ نگار) تھانہ پاہڑیانوالی کے سامنے تیز رفتار مسافر وین کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ویگن کنڈیکٹر جاں بحق،موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی۔تفصیلات کے مطابق ابو زر ولد نصیر احمد سکنہ چک مٹھا موٹر سائیکل پر سوارسرگودھا گجرات روڈ پر تھانہ پاہڑیانوالی کے سامنے یو ٹرن لینے لگے تو پھالیہ کی طرف سے آنے والی مسافروین نمبرLXC-1564نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں مسافروین کنڈیکٹرقدیر حسین ولد محمد حسین سکنہ جھولانہ جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل پر سوار ابو زر ،نعیم اللہ ولدخضرحیات سکنہ کالو ساہی اور نازیہ زوجہ مظہراقبال سکنہ مرالہ شدید زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ گاڑی اورلوڈ ہونے کی وجہ سے ویگن کنڈیکٹراس کے پیچھے لٹکا ہوا تھاکہ یوں ہی موٹر سائیکل کو بچانے کے لئے بریک لگی تو وہ قلا بازیاں کھاتے ہوئے وین کے آگے جاگرا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا ۔مسافر وین میں عبداللہ ولد محمد یوسف بھی شدید زخمی ہوگیا زخمیوں کو فوریRHC پاہڑیانوالی پہنچایا گیا جہاں پر تشویش ناک حالت کے پیش نظر انہیں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ریفر کردیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...