عید کے دنوں پولیس مقدمات درج کرنے میں سر گرم ،شہر میں لاکھوں کے ڈاکے

عید کے دنوں پولیس مقدمات درج کرنے میں سر گرم ،شہر میں لاکھوں کے ڈاکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں چوروں اور ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے صحافی سیف اللہ کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 16تولے سونا اور 50ہزار نقدی لوٹ لی ،لوئر مال کارپوریشن چوک میں وقار سے 50ہزار،نواب ٹاؤن جوہرٹاؤن میں واقع غلام بنی کے دفتر سے 29 ہزار لوٹ لئے گئے ۔ملت پارک میں ڈاکوؤں نے امجد کے گھر سے2لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے عبدالقادر کی فیملی سے 3لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں منظور کی فیملی سے 2لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے کمال احمد کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے زوہیب کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کا سامان چھین لیا،نولکھا میں چوروں نے اصغر کی دکان سے4لاکھ مالیت کا سامان، گارڈن ٹاؤن میں چوروں نے مرتضی کی دکان سے2لاکھ مالیت کا سامان، مزنگ میں چوروں نے مرزا طاہر کے گھر سے2لاکھ مالیت کا سامان چوری کرلیا۔سول لائنز میں آصف، شیرا کوٹ میں نوید،داتا دربار میں ادریس،قلعہ گجر سنگھ میں صابر،ماڈل ٹاؤن میں سجاداورگوالمنڈی میں آفاق کی موٹر سائیکلیں جبکہ اقبال ٹاؤن میں فیصل اور جنوبی چھاؤنی میں جمیل کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -