گلبرگ ،نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 35 سالہ شخص کو گلا دبا کر قتل کر دیا

گلبرگ ،نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 35 سالہ شخص کو گلا دبا کر قتل کر دیا
 گلبرگ ،نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 35 سالہ شخص کو گلا دبا کر قتل کر دیا

  



 لاہور(کرائم سیل)گلبرگ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے 35سالہ شخص کو گھر میں گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کرواتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق گلبرگ کے علاقہ 72سی 1کا رہائشی محمد عثمان عید کے دنوں میں اکیلا گھر میں رہ رہا تھااور گھر والے شہر سے باہر تھے ۔گزشتہ روز مقامی افراد میں سے ایک شخص اس کے گھر میں قربانی کا گوشت دینے گیا تو گھر کا دروازہ کھلاپایا جب وہ اندر پہنچا تو عثمان کی نعش گھر کے ڈرائنگ روم میں پڑی ہوئی تھی ۔اہل محلہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق عثمان کو کسی نے گلا دبا کر قتل کیا ہے ۔اور اس کے گلے پر واضح نشانات موجود ہیں اس حوالے سے جب مقتول کے لواحقین آئیں گے تب ہی مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...