گلشن راوی،2 بچیوں کا باپ 45سالہ درزی سر میں گولی لگنے سے ہلاک
لاہور(کر ائم سیل) گلشن راوی کے علاقے میں 2بچیوں کا باپ ٹیلرماسٹر گھر کے قریب پرسرار طور پر سر کے دائیں جانب کنپٹی پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔لاش کے قریب سے رومال میں پستول بھی برآمد ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر کے مقتول کے باپ کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقدس پارک گلشن راوی کے ٹیلرماسٹر 45سالہ ناصر غوری نے پہلی بیوی کی وفات کے بعد 2سال قبل دوسری شادی کی تھی۔ وقوعہ کے روز ناصر اپنے گھر سے ناشتہ لینے کے لیے نکلا۔ تھوڑی دیر بعد محلہ داروں نے اس کے والد کو آکر بتایا کہ گلی میں ناصر کی لاش پڑی ہے اور قیب رومال میں لپٹا ہوا پستول بھی موجود ہے ۔اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر تے ہوئے مقتول کے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق لاش پورسٹمارٹ کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے اس کیس کی مختلف پہلوں پر تفتیش کی جا رہی ہے قتل ہے یا خودکشی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گااصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ آنے پر سامنے آئیں گے ۔