کوٹ لکھپت ،گھر آئے رشتہ دار کو تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

کوٹ لکھپت ،گھر آئے رشتہ دار کو تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا
 کوٹ لکھپت ،گھر آئے رشتہ دار کو تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

  



لاہور(کرائم سیل) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں گھر آئے مہمان کو خاندانی جھگڑے پر رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردو خانہ میں جمع کروا کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ عقب جنرل سٹاپ کا رہائشی قاسم شہزاد گزشتہ روز اپنے کزن جاوید ،امجد اور علی سے ملنے ان کے گھر میں گیا جو کہ کوٹ لکھپت کے ہی رہائشی تھے اور دوسرے محلہ میں رہتے تھے وہاں ان کی آپس میں خاندانی معاملات پر لڑائی ہو گئی جس پر طیش میں آ کر میزبانوں نے فائرنگ کر کے قاسم کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...