اینٹی کرپشن کمیٹی ون کا اہم اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرلیا گیا

اینٹی کرپشن کمیٹی ون کا اہم اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرلیا گیا

  



کراچی(آئی این پی)اینٹی کرپشن کمیٹی ون کا اہم اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کیخلاف نئی انکوائریاں شروع کرنے کی منظوری دےئے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کمیٹی ون کا اہم اجلاس یکم اکتوبر کو ہو گا جس میں کراچی سمیت سندھ میں جاری کرپشن کیخلاف آپریشن کے حوالے سے گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کیخلاف نئی انکوائریاں شروع کرنے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کرپٹ افسران کیخلاف تحقیقات شروع کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن یونٹ نے50 اہم کیسوں کی فہرست تیار کر لی جس کو حتمی منظور ی کیلئے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے جن محکموں کی فہرستیں تیا رکی ان میں آبپاشی‘ صحت اور لائیو سٹاک سمیت دیگر محکمے شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...