بیلنس پہلے لوڈ کروانے پر 2 گاہکوں میں لڑائی ،فائرنگ کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

بیلنس پہلے لوڈ کروانے پر 2 گاہکوں میں لڑائی ،فائرنگ کی زد میں آکر نوجوان جاں ...
 بیلنس پہلے لوڈ کروانے پر 2 گاہکوں میں لڑائی ،فائرنگ کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) سبزہ زار کے علاقہ میں پان سگریٹ کی دکان پر کھڑا 28سالہ نوجوا ن نامعلوم افرادکی گولیوں کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا پولیس نے مقتول کی نعش کو مردہ خانہ میں جمع کروا کے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس اور متوفی کے ورثا کے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سبزہ زار کا رہائشی محمد عثمان سید پور کے علاقہ میں واقع ایک پان سگریٹ کی دکان پر عید کے دوسرے روز کھڑا ہوا تھا کہ سڑک کی مخالف سمت میں واقع موبائلوں کی دکان پر دو گاہک آئے جن کا آپس میں جلد ایزی لوڈ کروانے کے معاملہ میں تلخ کلامی ہو گئی اور دونوں افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ۔ جس کی زد میں دونوں لڑائی کرنے والے تو نہ آئے لیکن سڑک کی مخالف سمت پر پان سگریٹ کی دکان پر کھڑا ہوا محمد عثمان آ گیا اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں وہ کئی گھنٹے تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول محمد عثمان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 1018\2015 درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -