شہباز شریف کا منیٰ میں یوسف رضاگیلانی کے بھانجے اور دیگر پاکستانی حجاج کرام کی شہادت پر اظہار افسوس

شہباز شریف کا منیٰ میں یوسف رضاگیلانی کے بھانجے اور دیگر پاکستانی حجاج کرام ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سانحہ منی میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی اور دیگر پاکستانی حجاج کرام کی شہادت پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل دے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ منیٰ میں حجاج کرام کی شہادت ایک بڑا سانحہ ہے جس پر ہر دل غمزدہ ہے۔ پاکستان کے عوام شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں حجاج کرام کی شہادت پر دلی صدمہ ہوا۔ وزیرعلیٰ نے منیٰ کے واقعہ میں زخمی حجاج کرام کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر